لاک ڈائون کے مضمرات روکنے کیلئے زرعی شعبے کوکھلارکھا،اب ملک میں تعمیراتی شعبے کوبھی کھول رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لاک ڈاو¿ن کے مضمرات روکنے کیلئے زرعی شعبے کوکھلارکھا،اب ملک میں تعمیراتی شعبے کوبھی کھول رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے تعلیمی ادارے،شاپنگ مالز اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کردیئے ہیں،انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے مضمرات روکنے کیلئے زرعی شعبے کوکھلارکھا،اب ملک میں تعمیراتی شعبے کوبھی کھول رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ برصغیر میں غربت کی شرح زیادہ ہے،ہم نے غربت کو مدنظر رکھ کرکورونا کے پھیلاﺅ کو روکناہے ،لاک ڈاﺅن اور غربت کے درمیان توازن سے چل رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کے ساتھ نہیں چاہتے کہ لوگ بھوک سے مر جائیں،کوشش کررہے ہیں کورونا کی وجہ سے معیشت گر نہ جائے۔