کورونا وائرس اور اقوام عالم کی جنگ میں ہلاکتیں59ہزار سے تجاوزلیکن متاثرین کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟

کورونا وائرس اور اقوام عالم کی جنگ میں ہلاکتیں59ہزار سے تجاوزلیکن متاثرین کی ...
کورونا وائرس اور اقوام عالم کی جنگ میں ہلاکتیں59ہزار سے تجاوزلیکن متاثرین کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس نے امریکا، اٹلی اور سپین کے ساتھ اب برطانیہ میں بھی تباہی پھیلانا شروع کردی۔ ان دیکھا دشمن کئی جانے پہچانے چہروں کو نگل گیا۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی ہے۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں اب تک تین ہزار چھ سو پانچ افراد ہلاک ہوچکے جبکہ چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہزار تین سو چھبیس ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرس اس وقت امریکا کے ساتھ ساتھ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں قیمتی جانوں کے ضیاع میں مصروف ہے۔

دنیابھرمیں کورونا وائرس سےمزید 5ہزار 960افراد ہلاک  ہوگئے ہیں جس کے بعد دنیامیں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 59ہزار سے تجاوزکرگئی ہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دس لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔ چین نے سنیچر کو ملک میں سوگ کا اعلان کیا ہے اور غیر ملکی سفارتکاروں سے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ کے وسط تک بیجنگ سے دور رہیں۔

امریکا میں 24گھنٹےکےدوران مزیدایک ہزار 321 افرادہلاک ہوئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7ہزار 392ہوگئی۔امریکا میں 32ہزار284 نئے مریض سامنے آئے جس سے مریضوں کی کل تعداد2 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہدایات کے باوجود حفاظتی ماسک پہننے سے انکاری ہیں۔ ادھر بیروزگاری کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ امریکیوں نے حکومت سے امداد کی درخواست کی ہے۔

دنیا کے دیگر ممالک کی صورتحال کا جائزہ لیں تو اٹلی میں 24 گھنٹےکےدوران 766 افرادہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں کی کل تعداد 14ہزار 681ہوگئی ہے جبکہ وہاں 4585 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعدادایک لاکھ 19ہزار سےتجاوزکرگئی۔

برطانیہ میں کورونا 24 گھنٹےکےدوران 684 افرادکونگل گیا، کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3605 ہوگئی  ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 38 ہزار 168 ہوگئی ہے۔لندن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نو دن میں تیار کیے گئے ہزاروں بستروں پر مشتمل ایک نئے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔

اسی طرح فرانس میں 24 گھنٹے کےدوارن کورونا سے مزید 1120 افرادہلاک  ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہزار507 ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹے کےدوران کوروناکےمزید 5 ہزار233 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی کل تعداد بیاسی ہزار ایک سو پینسٹھ ہوگئی ہے۔ نئے اعداد وشمار کے مطابق فرانس چین سے زیادہ ہلاکتوں والا پانچوں ملک بن چکا ہے۔

سپین میں 24 گھنٹے میں مزید 850 افراد ہلاک ہوگئے۔تعداد11ہزار 198 ہوگئی  جبکہ سپین میں 7 ہزار134 نئے مریض سامنے آنے سے تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سےتجاوزکرگئی

جرمنی میں 24 گھنٹے میں 168 افراد ہلاک،تعدادایک ہزار 275ہوگئی ہے۔جرمنی میں 6 ہزار365 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعدوہاں کل تعداد 91 ہزار سےتجاوزکرگئی ہے۔

ایران میں 24 گھنٹے میں 134 افراد ہلاک،تعداد3 ہزار

294ہوگئی ہے جبکہ وہاں 2 ہزار715 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کل تعداد 53 ہزار سے تجاوزکرگئی ۔اسرائیل میں 24 گھنٹےکےدوران 4افرادہلاک ہوئے جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 40ہوگئی ہے۔اسرائیل میں 571 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 7 ہزار 400سےتجاوزکرگئی ہے۔

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر معاشی مشکلات کو ٹالنا ممکن نہیں جبکہ ایشیا کے کئی ممالک سمیت دنیا بھر میں دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا کی شکل میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی امتحان کا سامنا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -