پاک فضائیہ کا طیارہ زائرین کو لے کر سکردو پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ زائرین کو لے کر سکردو پہنچ گیا
پاک فضائیہ کا طیارہ زائرین کو لے کر سکردو پہنچ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر سکردو پہنچ گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کے ضلع دالبندین سے زائرین کو لے کر سکردو پہنچا جنہیں پاک ایران سرحد تفتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔

سکردو پہنچنے والے زائرین نے دور دراز مقام پر بہترین سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا جبکہ زائرین نے خصوصی پرواز کے ذریعے سکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ایئر ٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -