اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کو خط تحریرکیا ہے جس میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لارجانی کی جلد صحت یابی کےلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکیاگیاہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے خط میں کہاہے کہ سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کورو نا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں،ایرانی عوام کورو نا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں،پاکستانی قوم ایرانی عوام کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا،پوری عالمی برادری ایک بحران سے دوچار ہے۔