"کچھ کرسکتے ہوتو کرلوجاو۔۔۔" لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے لڑکے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے "سافٹ ویئر اپ ڈیٹڈ"

"کچھ کرسکتے ہوتو کرلوجاو۔۔۔" لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے لڑکے کی نئی ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ دنوں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس مں ایک نوجوان نے نہ صرف لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی بلکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  سکیورٹی اہلکاروں بارے نازیبا کلمات کہے اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ جو کرنا ہے کرلیں۔

لیکن اب  ان کی رائے بدل چکی ہے۔

نوجوان کی ایک تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ نہ صرف لاک ڈاون بلکہ سکیورٹی اہلکاروں کے اقدامات کو بھی سراہ رہے ہیں۔

ان کے نئے روپ اور نئے موقف کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے ایک صاحب نے لکھا ہے کہ "سافٹ ویئر اپ ڈیٹڈ"۔ویڈیو میں نوجوان کا یہ کہنا ہے کہ "میں یہ گزارش کرتا ہوں کہ عوا اپنے گھروں میں رہیں اور پاک رینجرز ، پاک پولیس عوام کی حفاظت کیلئے نکلی ہوئی ہے، ان سے تعاون کریں، وہ جو کہیں ان کا کہنا مانیں اور جو ہے نا اپنے گھروں میں محفوظ رہیں تاکہ اس بیماری سے بچا جاسکے ، میں ان کی کوششوں پر ان کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک رینجرز پاک پولیس السلام علیم۔!"

نوجوان کی اس کایا پلٹ ویڈیو کو دیکھ کر سماجی رابطہ ویب سائٹس کے صارفین بھلا کہاں چپ رہتے ہیں، لوگوں کو تفریح کاایک اور موقع مل گیا۔

ایک شخص نے اسے سافٹ ویئر اپ ڈیٹڈ کہا تو ایک اور صارف کاکہنا تھا کہ "سافٹ ویئر اپ ڈیٹ تو کردیا گیا تاہم آواز کی کوالٹی بہتر بنانا باقی ہے"

 

عمان جونیجو کو لگتا ہے کہ ممکن ہے سافٹ ویئر کی سٹوریج اس قدر زیادہ ہو کہ آواز کی کوالٹی بہتر کرنا ممکن نہ رہا ہو۔

فیصل کہتے ہیں کہ سافٹ ویئر کی یہ تجدید آنکھیں کھول دینے والی ہے۔

عثمان ثاقب کہتے ہیں کہ ان کو اس سافٹ ویئر کے اپ ڈیٹ ہونے کا شدت سے انتظار تھا اور اب ان کی روح کو تسکین مل گئی ہے

 

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا یہ سلسلہ شاید کسی نئی مصروفیت ملنے تک جاری رہے گا تاہم زیادہ تر صارفین نے اس کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہی قراردیا۔

 واضح رہے کہ اس نوجوان نے کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -