پی ٹی آئی ٹائیگرز نے ارشد شریف کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا ، اعلان کے ساتھ کتے کی تصویر لگا دی

پی ٹی آئی ٹائیگرز نے ارشد شریف کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا ، اعلان کے ساتھ کتے ...
پی ٹی آئی ٹائیگرز نے ارشد شریف کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا ، اعلان کے ساتھ کتے کی تصویر لگا دی

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک اس وقت کورونا وائرس کی زد میں ہے جس کے باعث اب تک 35 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور 2450 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں لیکن ارشد شریف نے عمران خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ذو معنی بات کر دی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خبر شائع ہونے سے تقریب ساڑھے تین گھنٹے قبل ارشد شریف عمران خان کے ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنے کتوں کے نام بتا رہے ہیں ۔ ان میں سے عمران خان کے پاس ایک کتا ” ٹائیگر “ بھی تھا  تاہم بعد میں یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی گئی ۔ 

دوسری جانب دو دن قبل ہی عمران خان نے کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پریشان حال دیہاڑی داروں کیلئے ریلی پروگرام کا اعلان کیا اور اس کام کو انجام دینے کیلئے ’ ’ ٹائیگر فورس “ بنانے کا اعلان کیا ۔

اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا اس وقت میدان جنگ بن چکا ہے جہاں ارشد شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس سارے معاملے میں ٹانگ اڑانا صحافی ارشد شریف کو مہنگا پڑ گیا اور ان کا اکاﺅنٹ مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا ۔

مزید :

قومی -