وہ ملک جس نے کورونا وائرس سے تباہی کے بعد مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ تعینات کردیئے

وہ ملک جس نے کورونا وائرس سے تباہی کے بعد مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ ...
وہ ملک جس نے کورونا وائرس سے تباہی کے بعد مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ تعینات کردیئے

  

روم (ویب ڈیسک) اٹلی کے ہسپتال میں روبوٹ تعینات کردیے گئے جو کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج اور ان کی دیکھ بھال کریں گے۔روبوٹ کی خدمات کے بعد اب ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگہداشت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ مریض کا معائنہ اور اسے دوا کھلانے سمیت دیگر اہم کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔روبوٹ مریض کا پورا ڈیٹا محفوظ کرتا ہے جس کے بعد یہ ڈاکٹر کے پاس موجود سسٹم میں ظاہر ہوجاتا ہے اور پھر کنٹرول روم سے روبوٹ کو جو ہدایت دی جاتی ہے وہ اسی کے مطابق عمل کرتا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق روبوٹ تعینات کرنے کا مقصد طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -