"وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس اشرافیہ کیخلاف 30سال جدوجہد کی" جدوجہد کس کیخلاف تھی؟ شاہ زیب خانزادہ کا ایسا جواب کہ پی ٹی آئی والوں کو غصہ آجائے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیو نیوز سے وابستہ سینئر اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے صحافیوں سے کہا ہے کہ انہوں نے تیس سال تک اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کی لیکن جن کیخلاف انہوں نے جدوجہد کی وہ اب تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ نے بتایا کہ وزیر اعظم سے نسیم زہرہ نے کہا کہ قوم کو کسی نرم رویہ کی ضرورت ہے آپ کو اپوزیشن سے بھی بات کرنی چاہئے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نےتیس سال تک اس اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کی جس کی وجہ سے آج عوام کا یہ حال ہے۔
شاہ زیب خانزادہ کے مطابق جس وقت عمران خان جس وقت تیس سال تک حکمرانی کرنے والوں پر تنقید کررہے تھے اس وقت ان کے ساتھ وزیر خوراک خسرو بختیار بھی بیٹھے تھے جو ماضی میں پرویز مشرف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے اور اب تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
شاہزیب خانزادہ نے کہاوزیراعظم نے جو طاقتور کے احتساب کی بات کی تو اس کی بڑی مثال خسرو بختیار ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ نیب ملتان نے خسرو بختیار کیخلاف تحقیقات کی، نیب ہیڈکوارٹرز نے انکوائری منظوری نہیں دی، جب معاملہ ہائیکورٹ پہنچا تو اس نے انکوائری کی منظوری دے دی لیکن پھراچانک نیب نے انکوائری ملتان سے لاہور منتقل کردیاحالانکہ نیب ملتان کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس کافی شواہد ہیں۔
شاہزیب نے مزید کہا کہ وزیر بجلی عمر ایوب ماضی میں جنرل پرویز مشرف کی کابینہ کا حصہ رہے لیکن اب وہ تحریک انصاف کی کابینہ میں ہیں۔ اسی طرح وفاقی وزیر غلام سرور ، زبیدہ جلال اور میاں محمد سومرو بھی ماضی میں مشرف حکومت کے ساتھ تھے اور اب وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان ماضی میں پیپلز پارٹی حکومت کادفاع کرتی رہی ہیں اور اب وہ پی ٹی آئی کا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا پرویز الٰہی ماضی میں مشرف حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب رہے اور اب وہ پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی ہیں۔ تو عمران خان کس اشرافیہ کیخلاف جدوجہد کرتے رہے؟
شاہزیب خانزادہ نے کہا شریفوں کی بات کریں تووزیر اعظم بارہ سال پہلے تک مشرف کے بنائے کیسز کے خلاف شریفوں کا دفاع کرتے رہے۔ جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کی مشرف کے ساتھ ڈیل کو ہم ڈیل نہیں کہیں گے کیونکہ تشدد کے ذریعے کچھ بھی منوایا جاسکتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
جب نسیم زہرہ صاحبہ نےوزیر اعظم سے کورونا کی وبا پر قوم کیلئے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کوکہا تو جواب آیا کہ اسی اشرافیہ کیخلاف میں نے30سال جدوجہد کی
مگر دیکھئے گزشتہ 30 سال اقتدار میں رہنے والوں میں آج کون کون وزیر ہے
دیکھئے 12 سال پہلے وزیر اعظم خود نواز شریف کا کیسے دفاع کرتے تھے pic.twitter.com/X4Wdwi0pUe
— Shahzeb Khanzada (@shazbkhanzdaGEO) April 2, 2020
شاہزیب خانزادہ کے تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا۔
رانا خان نے کہا "جنہیں کپتان نے ریجیکٹ کیا وہی کرپٹوں کے سرغنہ ہیں جن سے گزارہ چل سکتا ہے انہیں لے لیا اور ان کی صفائی کا عمل جاری ہے جس نے صفائی کرلی وہی چلے گا جو گندہ رہا وہ چکی میں پسے گا"۔
جنہیں کپتان نے ریجیکٹ کیا
وہی کرپٹوں کے سرغنہ ہیں
جن سے گزارہ چل سکتا ہے انہیں لے لیا اور ان کی صفائی کا عمل جاری ہے
جس نے صفائی کرلی وہی چلے گا
جو گندہ رہا وہ چکی میں پسے گا
— RANA KHAN (@RANAKHA60649228) April 3, 2020
رائے قیصر نے لکھا "انسان کی آنکھوں پر جب بغض، خود پسندی، خود غرضی اور جھوٹی انا کی پٹی بندھ جاتی ہے تو وہ حقیقت سے بہت دور چلا جاتا ہے جہاں اسے جھوٹ، کذب اور وعدہ خلافی اعلیٰ اور ارفع قائدانہ اوصاف دکھائی دینے لگتے ہیں اور فریب کاری اور موقع پرستی اسے عظیم سیاسی تدبیریں دکھائی دینے لگتی ہیں."
انسان کی آنکھوں پر جب بغض، خود پسندی، خود غرضی اور جھوٹی انا کی پٹی بندھ جاتی ہے تو وہ حقیقت سے بہت دور چلا جاتا ہے جہاں اسے جھوٹ، کذب اور وعدہ خلافی اعلیٰ اور ارفع قائدانہ اوصاف دکھائی دینے لگتے ہیں اور فریب کاری اور موقع پرستی اسے عظیم سیاسی تدبیریں دکھائی دینے لگتی ہیں.
— Rai Muhammad Qaisar Raza (@raiqaisarraza) April 3, 2020
حاجی اکبر نے پیشگوئی کی کہ "چلو جی اج گالاں کھان دی واری خانزادہ صاصب دی جے۔۔۔۔۔ ٹائیگر فورس شروع ھو جاؤ۔"
چلو جی اج گالاں کھان دی واری خانزادہ صاصب دی جے۔۔۔۔۔ ٹائیگر فورس شروع ھو جاؤ۔
— •✵⊰✿ ???? ????Haji-Akbar-Ali???? ????✿⊱✵• (@hajiakbarali) April 2, 2020