چین میں خاتون ڈاکٹر کو قتل کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی لیکن اس اقدام کی وجہ کیا بنی تھی؟

چین میں خاتون ڈاکٹر کو قتل کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی لیکن اس اقدام کی ...
چین میں خاتون ڈاکٹر کو قتل کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی لیکن اس اقدام کی وجہ کیا بنی تھی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ڈاکٹر کو قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دیدی گئی ،بلدیہ بیجنگ کی ہائیر پیپلز کورٹ کے مطابق بیجنگ میں اس ہسپتال جہاں اس کی ماں زیر علاج تھی میں ایک ڈاکٹر کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دیدی گئی ہے۔

سن وین بن کی سزائے موت پر نظر ثانی کی گئی اور ملک کی اعلی عدالت سپریم پیپلز کورٹ(ایس پی سی) نے اس کی منظوری دی۔ بلدیہ بیجنگ کی تیسری انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے جمعہ کے روز ملزم کو پھانسی دی۔تفتیش کے دوران پتا چلا کہ سن شہری ہوابازی انتظامیہ کے جنرل ہسپتال میں اپنی والدہ کے علاج سے غیر مطمئن تھا جس پر اس نے رنجش کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدلہ لینے کا ارادہ کیا۔گزشتہ سال 24 دسمبر کو سن چاقو سمیت ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں گھسا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک خاتون ڈاکٹر یانگ وین پر بار بار چاقو سے حملہ کیا۔اس کے بعد سن نے خود کو پکڑانے کےلئے پولیس کو فون کیا ۔اسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

جنوری کے وسط میں بلدیہ بیجنگ کی تیسری انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سن کو موت کی سزا سنائی ۔ سن کی اپیل کے بعد 14 فروری کو بلدیہ بیجنگ کی ہائیر پیپلز کورٹ نے بھی موت کی سزا کو برقرار رکھا۔ایس پی سی نے 17 مارچ کو سزائے موت دینے کی منظوری دی۔