بیجنگ(شِنہوا)چینی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پرجمعہ کے روز نوول کرونا وائرس کے 19 نئے تصدیق شدہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 18 کا تعلق بیرون ملک سے آنے والے افراد سے تھا۔ہفتے کے روز قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ کے ملکی کیسز
صوبہ ہوبے سے رپورٹ ہوئے۔ جمعہ کے روز ہونے والی چاروں اموات بھی صوبہ ہوبے میں ہوئیں اور مین لینڈ پر رپورٹ ہونے والے11 نئے مشتبہ کیسز کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔ کمیشن کے مطابق 180 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیاگیا جبکہ سنگین نوعیت کے کیسز کی تعداد 48 کم ہو کر 331 ہوگئی۔کمیشن نے بتایا کہ جمعہ تک مین لینڈ میں بیرون ملک سے آنے والے مجموعی طور پر 888 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 190 مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جبکہ 698 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔چینی مین لینڈ پر مجموعی طور پر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد جمعہ تک 81 ہزار639 تک پہنچ چکی تھی جن میں 1ہزار562 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔ صحت یابی کے بعد اسپتالوں سےفارغ ہونے والوں کی تعداد 76 ہزار751 جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 3ہزار326 ہوگئی ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ ابھی بھی 114 افراد کے نوول کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے جن تمام کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد سے قریبی رابطے میں رہنے والے 18ہزار286 افراد تاحال طبی نگرانی میں ہیں اور جمعہ کو 2 ہزار346 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا۔جمعہ کے روز ہی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کی علامات کے بغیر 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 26 کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔ بغیر علامات کے تین کیسز جن میں سے دو کا تعلق بیرون ملک سے تھا کا تصدیق شدہ کیسز کے طور پر اندراج کیاگیا اور 58 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا جن میں چھ کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔
کمیشن نے بتایا کہ علامات نہ رکھنے والے 1ہزار30 کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں 239 کیسز کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔جمعہ تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن (ایس اے آر)میں 4 اموات سمیت 845 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے، مکا ایس اے آر میں 43 مصدقہ کیسز اور پانچ اموات سمیت تائیوان میں 348 کیسز رپورٹ ہوئے۔ہانگ کانگ میں 173، مکا میں 10 اور تائیوان میں 50 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا گیا۔