لاک ڈائون کی وجہ سے کسانوں کی سب سے بڑی مشکل پاک ایگری مارکیٹ نے حل کردی مگر کیسے؟ شاندار خبرآگئی

لاک ڈائون کی وجہ سے کسانوں کی سب سے بڑی مشکل پاک ایگری مارکیٹ نے حل کردی مگر ...
لاک ڈائون کی وجہ سے کسانوں کی سب سے بڑی مشکل پاک ایگری مارکیٹ نے حل کردی مگر کیسے؟ شاندار خبرآگئی

  

لاہور ( پ ر )پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا بڑا دارومدار زراعت پر ہے۔ حالیہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے جہاں دوسرے شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں، وہاں زراعت کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ نقل و حرکت پرمکمل یا جزوی پابندی کی وجہ سے کسانوں کیلئے زرعی مداخل جیسے بیج کھاد ادویات کی خرید اور زرعی پیداوار جیسے پھل سبزیاں اجناس کی فروخت مشکل ہو گئی ہے۔

زرعی کاروبار کرنے والے افراد دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں. الک ڈاون کے دوران بہت سے کاروبار آن لائن کام کر رہےہیں جس سے دکان بیشک بند بھی ہو تو کاروبار جاری رہتا ہے. البتہ آن لائن سٹور کھولنا اور منیج کرنا مشکل کام ہے. ایسےمیں پاک ایگری مارکیٹ نے زراعت سے منسلک کاروبار کا یہ مسئلہ بھی حل کر دیا. زرعی کاروبار کے حامل افراد پاک ایگری مارکیٹ پرآن لائن زرعی دوکان کھول سکتے ہیں.، بالکل مفت.۔ پاک ایگری مارکیٹ پر دکان کا اندراج کرنا بیحد آسان ہے. اندراج کے لئیے پاک ایگری مارکیٹ کے واٹس ایپ نمبر03377252474 پر اپنی زرعی دکان کی تفصیلات میسج کریں

اور ساتھ اپنی دکان میں موجود مصنوعات کی تصویر بھیجیں. ایک دن کے اندر اندر آپ کی دکان کا اندراج ہو جاۓ گا. اس وقت پاک ایگری مارکیٹ کی زرعی ڈائریکٹری میں کم و بیش پورے پاکستان سے چار ہزار سے زائد زرعی دکانیں ہیں. دکان اندراج کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کاشتکار اپنی مطلوبہ زرعی مصنوعات گھر بیٹھے تلاش کر کے دکان دار سے رابطہ کر سکتے ہیں. پاک ایگری مارکیٹ پر موجود دکانیں گوگل کی سرچ میں بھی آتی ہیں. یعنی اگر اپ کی دکان میلسی میں ہے تو انٹرنیٹ کے ذریے پتوکی میں بیٹھا کاشتکار بھی آپ کی دکان دیکھ سکتا ہے اور اپ سے خریداری کر سکتا ہے.زرعی ڈائریکٹری ٹیلی نار صارفین کو بھی ایس ایم ایس پر میسر ہے. ۔ پاک ایگری مارکیٹ کی ویب سائٹ www.pakagrimarket.com پر زرعی معلومات اور خریدو فروخت کی سہولت بھی موجود ہے۔ آن لائن مارکیٹنگ کی وجہ سے سامان کو منڈیوں میں لے جانے کی ضرورت نہیں رہتی اور آڑھتی حضرات گھر بیٹھے ہی زرعی اسٹاک خرید سکتے ہیں.

مزید :

کسان پاکستان -