کورونا وائرس کی وجہ سے فٹ بال کے دو بڑے ایونٹس بھی ملتوی ہونے کا امکان مگر کون سے؟ آپ بھی جانئے

کورونا وائرس کی وجہ سے فٹ بال کے دو بڑے ایونٹس بھی ملتوی ہونے کا امکان مگر کون ...
کورونا وائرس کی وجہ سے فٹ بال کے دو بڑے ایونٹس بھی ملتوی ہونے کا امکان مگر کون سے؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وباءکی وجہ سے فیفا ویمن انڈر 20 اور فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈکپ ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے جس سے متعلق حتمی فیصلہ جلد ہی کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس وبا کے بعد کی صورتحال پر جون میں شیڈول تمام انٹرنیشنل میچز کے ساتھ اگست اور ستمبر میں ہونے والے فیفا ویمن انڈر 20 اور نومبر میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے فیفا کے اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں سفارشات تیار کرلی گئیں، ورکنگ گروپ نے فیفا ایونٹس سمیت متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کرکے اپنی تجاویز بیورو کو بھجوا دی ہیں۔

اجلاس کے شرکا نے اگلے سال اعلان کردہ ٹوکیو اولمپکس کیلئے فٹ بال ٹیموں کے انتخاب کیلئے پہلے سے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے جس کے تحت یکم جنوری 1997ءمیں پیدا ہونے والے کھلاڑی کھیلوں کے اس عالمی میلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔ فٹ بال کی عالمی باڈی ان سفارشات پر جلد ایکشن کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

مزید :

کھیل -