کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے باوجود رومان رئیس کہاں پہنچ گئے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے باوجود رومان رئیس کہاں پہنچ گئے؟ جان کر آپ ...
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے باوجود رومان رئیس کہاں پہنچ گئے؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر رومان رئیس تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کیلئے میدان میں آ گئے جنہوں نے عمر ثناءتھیلیسیمیا سینٹر میں خون کا عطیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے مشکلات کا شکار ہیں اور ان کیلئے خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی آئی ہے،نوجوان کرکٹر رومان رئیس نے اس حوالے سے آواز پر لبیک کہا اور عمیر ثناءتھیلیسیمیا سینٹر پہنچ کرخون کا عطیہ دیا۔

کھیلوں کے حلقوں میں رومان رئیس اس جذبے کو بے حد سراہا جارہا ہے اور امید کی گئی ہے کہ مزید قومی کھلاڑی خون کے عطیات دے کر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کھیل -