کورونا کیخلاف جنگ، آسٹریلین خاتون کرکٹر نے شاندار کام شروع کر دیا

کورونا کیخلاف جنگ، آسٹریلین خاتون کرکٹر نے شاندار کام شروع کر دیا
کورونا کیخلاف جنگ، آسٹریلین خاتون کرکٹر نے شاندار کام شروع کر دیا

  

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیورا ہیریس نے انسانیت کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے کورونا وائرس کی موذی وباءکیخلاف جنگ میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بطور نرس کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیورا ہیریس کوئنز لینڈ میں واقع لیگون ہسپتال میں خدمات انجام دے رہی ہیں، آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کورونا کلینک پر کام کررہی ہوں جہاں روزانہ300 کے قریب لوگ آتے ہیں اور میں نرسنگ کا کام کر کے بیحد مطمئن ہوں۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جبکہ اکثر ممالک میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -