برطانوی کمپنی کو 2 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دینے کی ہدایت لیکن یہ ہدایت وزیراعظم نے نہیں کی بلکہ ۔ ۔ ۔
کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ نے برطانوی کمپنی کو 2 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دینے کی ہدایت کر دی۔ سندھ حکومت نے کینیڈا سے بھی ریپڈ ٹیسٹ مشین اور ایک لاکھ کٹس خریدنے کی منظوری دی۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت عذرا پیچوہو اور ڈاکٹرز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلی نے 6 نئی پی سی آر مشینیں خریدنے کی ہدایت بھی کر دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ساڑھے 7 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں جبکہ مزید 15 ہزار کٹس تین دن میں آئیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سروسز ہسپتال کراچی میں کورونا کے مریضوں کیلئے یونٹ بنانے کا پروپوزل بھی فوری منظور کر لیا۔ علیحدہ وارڈ کیلئے بستر اور ضروری مشینری کی خریداری کرنے کا بھی حکم دیا، سیکریٹری خزانہ نے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہماری ٹیسٹنگ کی تعداد 2020 یومیہ ہو گئی ہے جسے 5 ہزار تک لیکر جانا ہے، کسی بھی وقت یونٹ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص، علاج اور سہولیات کو مزید بہتر کرنا ہے۔