وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔لاہور پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایکسپو سنٹر میں قائم قرنطینہ  کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور امدادی سامان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم کو مستحقین میں راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

گورنر پنجاب نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایک لاکھ غریب خاندانوں کے لیے راشن کا انتظام کر رکھا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف فنڈ کے لیے مخیر حضرات عطیات کا بھی اعلان کریں گے۔گورنر ہاو¿س میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -