کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کولمبین حکومت نے عوام کو یہ شرمناک کام کرنے کا مشورہ دے دیا

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کولمبین حکومت نے عوام کو یہ شرمناک کام کرنے کا ...
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کولمبین حکومت نے عوام کو یہ شرمناک کام کرنے کا مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مختلف ممالک کی حکومتیں اپنے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کر رہی ہیں۔ ایسے میں جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کی حکومت نے شہریوں کو ایک ایسا شرمناک مشورہ دے ڈالا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کولمبیا کی وزارت صحت کی طرف سے کوروناوائرس کی وباءکے دنوں میں جنسی تعلق کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں لوگوں کو ’خودلذتی‘ کا شرمناک مشورہ دیا گیا ہے تاکہ جنس مخالف سے جنسی تعلق کے سبب کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ نہ ہو۔
ان شرمناک ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا کی وباءکے ان دنوں میں جنسی کھلونے استعمال کرنے سے پہلے انہیں بھی صابن اور پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کی طرح کولمبیا میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے۔ اس دوران وزارت صحت کی طرف سے مردوخواتین کو باہم جنسی تعلق قائم کرنے سے روکنے کے لیے مذکورہ بالا ہدایات دی جا رہی ہیں۔ حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”اگر آپ کا پارٹنر کسی اور جگہ رہتا ہے تو اس سے تعلق قائم کرنے کے لیے گھر سے باہر مت نکلیں، بلکہ اس کی بجائے خودلذتی کریں۔“