کورونا وائرس کے باعث 8آسٹریلوی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی

کورونا وائرس کے باعث 8آسٹریلوی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی
کورونا وائرس کے باعث 8آسٹریلوی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے باعث 8 آسٹریلوی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی ہوگئیں، آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زمپا کی شادی کی تقریب کورونا کے باعث ملتوی ہوئی۔ جیکسن برڈ، مچل سوئپسن، اینڈریو ٹائی، ڈی آرسی شارٹ اور السٹر میکڈرموٹ کی شادیاں بھی اس صورتحال کے باعث ملتوی کردی گئی ہیں۔ ویمن کرکٹرز جیس جوناسن اور کیٹیلن فریٹ کی بھی شادی کی تقریب ملتوی ہوگئیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ باولر پیٹ کمنز اورگلین میکسویل کی شادی کی تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ کرکٹر پیٹ کمنز کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد شادی کی تاریخ فائنل کروں گا۔پیٹ کمنز نے بتایا کہ اپنے ساتھیوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جن کی شادیاں ملتوی ہوئی ہیں۔

مزید :

کھیل -