سعودی عرب کے ایک اور شہر میں کرفیو لگادیا گیا

سعودی عرب کے ایک اور شہر میں کرفیو لگادیا گیا
سعودی عرب کے ایک اور شہر میں کرفیو لگادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی حکومت کی جانب سے اہم ترین شہر جدہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدام کے طور پر جدہ کے کچھ علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، ان علاقوں میں کلو 14، المہجر، القریات، غلیل، کلو 13 اور پیٹرومین شامل ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق جدہ کے ان علاقوں میں کرفیو کے دوران داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں کرفیو کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی تاہم روزمرہ کی ضروری اشیاء جن میں میڈیکل سٹورز اور کھانے پینے کی دکانیں کھلی رہیں گی اور لوگوں کو ان کے گھر کے قریب علاقوں سے ان اشیاء کی خریداری کرنے کی اجازت صبح 6 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔