اب گھر پر مکڈونلڈز بنائیں، لاک ڈاﺅن کے باعث بندش، مکڈونلڈز نے اپنی خفیہ ترکیب سب کو بتادی

اب گھر پر مکڈونلڈز بنائیں، لاک ڈاﺅن کے باعث بندش، مکڈونلڈز نے اپنی خفیہ ...
اب گھر پر مکڈونلڈز بنائیں، لاک ڈاﺅن کے باعث بندش، مکڈونلڈز نے اپنی خفیہ ترکیب سب کو بتادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے مکڈونلڈز کے برانچز بند ہو چکی ہیں جس پر فاسٹ فوڈ چین نے ایسا کام کر ڈالا ہے کہ اپنے کھانے پسند کرنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق مکڈونلڈز کی طرف سے اپنی تراکیب ہی لوگوں کو بتا دیں ہیں، جو کہ کسی بھی ہوٹل کا راز ہوتی ہیں جسے وہ کبھی افشاءنہیں کرتے۔ تاہم مکڈونلڈز نے اپنے گاہکوں کے لیے یہ قدم اٹھا لیا ہے تاکہ وہ لاک ڈاﺅن کے دنوں میں گھر میں ہی مکڈونلڈز بنا کر اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

رپورٹ کے مطابق مکڈونلڈز کی طرف سے ساسیج اینڈ ایگ مک مفین کی تراکیب لوگوں کو بتائی ہیں اور دنیا بھر میں لوگ ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر یہ تراکیب شیئر کر رہے ہیں۔اس ترکیب میں آ پ کو ایک انگلش مفین، 75گرام ساسیج میٹ، 2انڈے ، امریکن پنیر کا ایک ٹکڑا اور ایک آلو درکار ہو گا۔ سب سے پہلے انگلش مفین کو تب تک ٹوسٹ کریں جب تک اس کی رنگت گولڈن براﺅن نہ ہو جائے۔ پھر سیزن ساسیج میٹ میں ایک ایک چٹکی نمک اور مرچ شامل کرکے اس کی بالز بناکر اسے پھیلائیں اور پیٹی شیپ (Patty shape)دے دیں۔

اب انہیں پہلے سے گرم کی گئی گرل پر 6سے7منٹ تک دونوں طرف سے پکائیں۔اب فرائنگ پین کے پیندے میں ہلکا سا زیتون کا تیل لگا کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پیندہ ڈھک جائے اور اس پانی کو جوش دلائیں۔ اب انڈے توڑ کر اس میں ڈالیں اور ڈھکن دے کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ اب اپنا مک مفین اسمبل کریں اور پیٹی اور انڈوں کو پنیر کے ٹکڑے کے اوپر رکھیں۔ مکڈونلڈز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ گھر پر بنانے سے یہ اتنا ہی مزیدار ہو گا جتنا آپ مکڈونلڈز میں کھاتے ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کے دنوں میں اپنی ذائقے کی بھوک کو مطمئن کرنے کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -