’اس میں سے کورونا وائرس نکل رہا ہے‘ لوگوں نے 5G ٹاور کو آگ لگادی

’اس میں سے کورونا وائرس نکل رہا ہے‘ لوگوں نے 5G ٹاور کو آگ لگادی
’اس میں سے کورونا وائرس نکل رہا ہے‘ لوگوں نے 5G ٹاور کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر برمنگھم میں گزشتہ رات ایک 5جی ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے متعلق اب ایک حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹاور کے پاس موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی۔ یہ آگ سازشی نظریہ سازوں نے لگائی جن کا ماننا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک کے ان ٹاورز سے نکلنے والی تابکاری کورونا وائرس پھیلا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں یہ سازشی نظریہ اس قدر پھیل چکا ہے کہ موبائل نیٹ ورک ٹریڈ باڈی کو بار بار اس کی تردید کرنی پڑ رہی ہے اور لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے جس کا ٹھیکہ چینی کمپنی ’ہواوے‘ کے پاس ہے۔ کمپنی کی طرف سے برمنگھم میں یہ 70فٹ بلند فائیو جی ٹاور لگایا گیا تھا جسے گزشتہ روز نذرآتش کر دیا گیا۔