وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک گھر کے تمام افراد، جن میں 11بچے بھی شامل ہیں، کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق گھر کے سربراہ سیبریان گرویس نے بتایا ہے کہ اس کے گیارہ بچے اور گھر کے دیگر تمام افراد ایک ایک کرکے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اب سب لوگ گھر میں الگ الگ کمروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ سب سے پہلے میری بیوی آئرینی گرویس کو وائرس لاحق ہوا تھا، جس سے آگے تمام خاندان کو منتقل ہو گیا۔
سیبریان کا کہنا تھا کہ ”میرے بچے ایک ایک کرکے بیمار ہونا شروع ہوئے۔ اب تک ان میں سے کچھ کی حالت بہتر ہو چکی ہے اور کچھ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہوتی جا رہی ہے۔ڈاکٹروں نے ہمیں کم از کم 2ہفتے تک ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ تھلگ رہنے کو کہا ہے۔ خوش قسمتی سے ہم میں سے کسی کی حالت اتنی تشویشناک نہیں ہوئی کہ ہسپتال منتقل ہونا پڑے۔“ واضح رہے کہ سیبریان اور آئرینی کے ان گیارہ بچوں کی عمریں 1سے 15سال کے درمیان ہیں۔