یورپ کا واحد ملک سویڈن جہاں لاک ڈاﺅن نہیں ہے، وہاں زندگی کیسے چل رہی ہے؟ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں لاک ڈاﺅن ہے لیکن کوئی گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں۔ بہت سے دیگر ممالک میں بھی شہریوں کا یہی رویہ ہے لیکن سویڈن میں لاک ڈاﺅن نہ ہونے کے باوجود شہری اپنے تئیں ایسی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’مسٹر پلینٹی‘ (Mr. Plenty)نامی ایک صارف نے ایک تھریڈ شروع کر رکھا ہے جس میں وہ سویڈن کی مارکیٹس، بازاروں، ایئرپورٹس اور دیگر عوامی مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رہا ہے۔
Packed for Sweden. 10 different currencies.
Don’t need anything else. pic.twitter.com/alLt3GvU4q
— Mr. Plenty (@OfWudan) April 3, 2020
ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سویڈن کی مارکیٹس، بازار، ایئرپورٹس ، غرض ہر عوامی جگہ سنسان پڑی ہے۔ شہروں کی سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔
ایک ٹویٹ میں مسٹر پلینٹی نے سٹاک ہوم ایئرپورٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا ایئرپورٹ خالی ہوتا ہے۔ صرف عملے کے دو چار افراد وہاں موجود ہوتے ہیں۔
اس ٹویٹ میں صارف نے بتایا کہ اس ہفتے ایئرپورٹ سے صرف ایک پرواز روانہ ہوئی، جس میں کوئی خاتون اور بچہ نہیں تھا۔ ہمیشہ مرد ہی رقم کمانے کے لالچ میں صحت داﺅ پر لگاتے ہیں۔
Nobody is flying. pic.twitter.com/aLG6PIuOZ1
— Mr. Plenty (@OfWudan) April 3, 2020
ایک ٹویٹ میں صارف نے سٹاک ہوم کے ایک مصروف ترین ہوٹل کے اندر کی ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ عام حالات میں اس ہوٹل میں کمرہ ملنا مشکل ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بھوت بنگلہ بن چکا ہے۔
Busiest hotel in Stockholm. Ghosts.
Everything’s officially open but seems like people are staying home.
Can’t see anybody anywhere. pic.twitter.com/dOHbJ0kHzn
— Mr. Plenty (@OfWudan) April 3, 2020
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل کے بڑے بڑے ہالز اور طویل راہ داریوں میں کوئی ایک انسان بھی نظر نہیں آ رہا ہوتا۔ انٹرنیٹ صارفین اس تھریڈ کی ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر ورطہ حیرت میں مبتلا ہیں اور سویڈن کے شہریوں کے ذمہ دارانہ روئیے کی داد دیتے نظر آ رہے ہیں جو لاک ڈاﺅن نہ ہونے کے باوجود خود ہی اپنے گھروں تک محدود ہو چکے ہیں۔
— Mr. Plenty (@OfWudan) April 4, 2020