امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ایسا مشورہ رَد کر دیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ایسا مشورہ رَد کر دیا کہ جان ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ایسا مشورہ رَد کر دیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے شہریوں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسکس استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود پہننے سے انکار کر کردیا ہے۔امریکی صدر نے اپنی بیوی میلانیا کا ماسک استعمال کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرمیلانیا ٹرمپ نے  ٹویٹ کیاکہ ہر کوئی سماجی فاصلہ قائم کرے اور چہرے پر ماسک پہنےتاہم دوسری طرف امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں روازنہ کی بنیاد پر  کوروناٹاسک فورس کے متعلق دی جانے والی بریفنگ میں امریکی صدر مشورہ دیا گیا کہ بہت سارے وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں آپ ماسک استعمال کریں جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ماسک  نہیں پہنوں گا، میں ایسے ہی ٹھیک ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ میں اپنے دفتر میں ماسک پہن کر صدور، وزرائے اعظم، ڈکٹیٹر، بادشاہ اور ملکہ کا استقبال نہیں کرنا چاہتا۔

مزید :

کورونا وائرس -