"غریبوں کو راشن نہ دیا جائے بلکہ نقد رقم دی جائے کیونکہ ۔۔۔" سماجی رہنما نے حکومت کو بہترین مشورہ دے دیا

"غریبوں کو راشن نہ دیا جائے بلکہ نقد رقم دی جائے کیونکہ ۔۔۔" سماجی رہنما نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت عرفان  نے حکومت کو مشورہ دیا کہ راشن نہ بانٹیں بلکہ لوگوں کو نقد رقم دے دیں کیونکہ راشن کی تقسیم کے دوران لاجسٹکس پر بھی خرچہ ہوگا  جو انتہائی مہنگا ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کے پاس لوگوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے،  نادرا یہ بتاسکتا ہے کہ کون سے لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہیں یا ٹیکس ادا کرنے والے شہری ہیں۔ نادرا سے خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کے افراد کے حساب سے  لوگوں کو پیسے دیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا اورٹیلی کام کمپنیوں کے اشتراک سے جو لوگ مستحق ہیں ان کے موبائل فون نمبر پر خود کار طریقے سے ایزی پیسہ یا جاز کیش اکاؤنٹ کھول دیے جائیں اور انہیں گھر بیٹھے پیسے مل جائیں گے۔

سماجی شخصیت نے کہا کہ اگر لوگوں کے اکاؤنٹس کھلیں گے تو آئندہ کیلئے بھی ہوم ورک مکمل ہوجائیں گے، بہت سے لوگوں کا سارا ڈیٹا حکومت کے پاس آجائے گا جو مستقبل میں کام آسکتا ہے، اس اقدام کے ذریعے حکومت کا ڈیجیٹائزیشن کا نعرہ بھی پورا ہوجائے گا۔