”6 ہفتوں میں دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے“ بین ڈنک نے آئیسولیشن سے باہر آتے ہی ایسا کیوں کہا؟

”6 ہفتوں میں دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے“ بین ڈنک نے آئیسولیشن سے باہر آتے ہی ...
”6 ہفتوں میں دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے“ بین ڈنک نے آئیسولیشن سے باہر آتے ہی ایسا کیوں کہا؟

  

ہوبارٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک نے کہا ہے کہ 6 ہفتوں کے بعد دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل منسوخ ہوا تو بین ڈنک اپنے وطن آسٹریلیا پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے احتیاطی طور پر آئیسولیشن اختیار کر لی تھی۔ آسٹریلوی حکومت کی ہدایت پر بین الاقوامی سفر کے بعد بین ڈنک ہوبارٹ میں آئیسولیشن میں رہے تاہم اب ان کی آئیسولیشن کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے۔

بین ڈنک آئیسولیشن سے باہر آنے کے بعد فیملی کیساتھ وقت گزارنے لگے ہیں جن کا کہنا ہے کہ موذی وباءکے پھیلنے سے 6 ہفتوں میں دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے، تاہم فیملی کے ساتھ دوبارہ وقت گزارنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -