گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  خصوصی مہم

Apr 04, 2020 | 08:40 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ نے  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے علاقے میں کلورین سپرے کرایا۔

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایم این اے وحید عالم ، عاصم نصیر ، سعود عزیز ممبر جم خانہ پرویز بھنڈارہ جسٹس ریٹائرڈ شاہد مبین ، سابق چیف سیکرٹری نسیم قریشی، نصیر الدین سمیت اہم شخصیات کے گھروں کو ڈس انفیکٹ کر دیا گیا۔

پروگریسو گروپ کی جانب سے  علاقے کے750 گھروں کو ڈس انفیکیٹ کرنے کی مہم میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ۔ اہل علاقہ نے صحت عامہ کے کام پر ضلعی حکومت اور پروگریسیو گروپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں