غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق
غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

  

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ غازی خان کے ایک نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تونسہ کی بستی کھیوے والی میں 30 سالہ عنایت اللہ اپنی چار سالہ بیٹی سدرہ کے ہمراہ کلینک گئے اور خود کو بخار اور بیٹی کو الرجی کا مریض بتایا۔ڈاکٹر نے دونوں کو مبینہ طور پر زائد المعیاد انجکشن لگادیا جس سے باپ بیٹی راستے میں دم توڑ گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -