”مجھے راشن نہیں چاہیے کیونکہ ۔۔۔“مشکل حالات میں غریب بڑھیا نے ایسی بات کہہ دی کہ مثال قائم کردی

”مجھے راشن نہیں چاہیے کیونکہ ۔۔۔“مشکل حالات میں غریب بڑھیا نے ایسی بات کہہ ...
”مجھے راشن نہیں چاہیے کیونکہ ۔۔۔“مشکل حالات میں غریب بڑھیا نے ایسی بات کہہ دی کہ مثال قائم کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاون جاری ہے جس سے غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،ایسے میں مخیر حضرات اور سول سوسائٹی ایسے افراد کی مدد کے لیے آگے آرہی ہے اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے لیکن سوشل میڈ یا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس سے بڑا سبق سیکھنے کو ملتا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب امدادی ٹیم ایک غریب بڑھیا کے گھر راشن دینے پہنچی تو اس نے یہ کہتے ہوئے راشن لینے سے انکار کردیا کہ میرے گھر میں 15دن کا راشن موجود ہیں ،آپ یہ راشن کسی اور ضرورت مند کو دے دیں ۔اس پر امدادی ٹیم میں موجود ایک شخص نے کہا کہ ہم آپ کو پندرہ دن بعد آ کر راشن دے دیں گے ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید :

قومی -