کورونا وائرس ،برطانیہ کا جیلوں سے ہزاروں قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس ،برطانیہ کا جیلوں سے ہزاروں قیدی رہا کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس ،برطانیہ کا جیلوں سے ہزاروں قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث 4 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رہا کیے گئے قیدیوں کو ٹریکر لگا کر نظر رکھی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں تیزی سے کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے 4 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ چھوٹے جرائم کے قیدیوں کو عارضی رہائی دی جائےگی، رہا کیےگئے قیدیوں کو ٹریکر لگا کر نظر رکھی جائے گی۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے اس فیصلے کا اطلاق انگلینڈ اور ویلز پر ہوتا ہے، ان میں ایسے قیدی شامل نہیں ہے جو پرتشدد یا جنسی جرائم کے مرتکب ہیں۔اس سے قبل یکم اپریل کو امریکی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کیلی فورنیا کی جیلوں سے 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

برطانیہ -