چینی بحران سے پیسہ بنانے والے جہانگیر ترین سمیت شوگر مافیا کو بڑا جھٹکا، وزیراعظم کے حکم پر وہ کام شروع کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

چینی بحران سے پیسہ بنانے والے جہانگیر ترین سمیت شوگر مافیا کو بڑا جھٹکا، ...
چینی بحران سے پیسہ بنانے والے جہانگیر ترین سمیت شوگر مافیا کو بڑا جھٹکا، وزیراعظم کے حکم پر وہ کام شروع کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر چینی بحران کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے  اپنی رپورٹ میں مافیا کو بے نقاب کردیا ہے، اس مافیا کی ہیرا پھیریوں کی مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو شوگز ملز کا فرانزک آڈٹ کرنے میں مصروف ہے اور 25 اپریل تک اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔

چینی بحران کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر وزیر اعظم نے انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے جو چینی بحران کی ذمہ دار شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ کرنے میں مصروف ہے۔

پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے فرانزک آڈٹ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا "مبارک ہو پاکستان عمران خان نے آپ سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کیا۔  ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے ایک جاندار انکوائری کمیٹی بنائی اور پھر اس کی سفارشات کو من و عن تسلیم کیا اور ان پر عمل کیا۔ اور اب ان کو پبلک بھی کر رہی ہے۔ یہ وزیراعظم عمران خان کا آپ سے وعدہ تھا۔"

مزید :

قومی -