برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایسا کام کر دیا کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایسا کام کر دیا کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ ...
 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایسا کام کر دیا کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن نے اپوزیشن کودعوت دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف پارٹی رہنماؤں کے طور پر ہماری ذمہ داری ہے کہ ملکر کام کریں۔بورس جانسن کاکہناتھاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کےرہنمامیرےساتھ بریفنگ میں بیٹھیں،آئندہ ہفتےبریفنگ میں چیف میڈیکل اورچیف سائینٹفک آفیسر موجود ہوں گے۔برطانوی وزیراعظم کی جانب سےاپوزیشن رہنماؤں کو لکھےگئےخط میں کہاگیاہےکہ میں آپ کےخیالات اورتجاویزسنناچاہتا ہوں، ملاقات میں آپ کو حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایمرجنسی ہے، تمام قومی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث 4 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رہا کیےگئے قیدیوں کو ٹریکر لگا کر نظر رکھی جائے گی۔

مزید :

برطانیہ -