کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے دوران اقوام متحدہ سے بڑی خبر آ گئی

کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے دوران اقوام متحدہ سے بڑی خبر آ گئی
کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے دوران اقوام متحدہ سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تاجیانی محمد باندے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے ماہ تک 193 رکنی عالمی باڈی اس سلسلے میں فیصلہ کر لے گی۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ستمبر میں منعقد ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں ممکن ہے کہ اس اجلاس کو ملتوی کردیا جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ رواں برس اقوام متحدہ اپنی تخلیق کی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہی ہے۔