عاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان سوشل میڈ یا پر شیئر کردی

عاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان سوشل میڈ یا پر شیئر کردی
عاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان سوشل میڈ یا پر شیئر کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان ریکارڈ کرکے سوشل میڈ یا پر شیئر کردی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قوم کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ اذان ریکارڈ کرکے نیک کام میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔گزشتہ دنوں ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے مخیر حضرات سے ایپل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں غریبوں کا خیال رکھیں اور ان کی مدد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متعدد ادارے خیرات اکھٹی کر رہے ہیں اس میں حصہ ڈال کر مستحق لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔

مزید :

قومی -