صدر مملکت کی تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل

صدر مملکت کی تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل

  

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں خون کے عطیات نہ ہونے کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف نائن پارک میں قائم تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں خون کے عطیات نہ ہونے کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم نیکی ہے۔ صدر مملکت نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے سنٹر پر فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات اور متاثرہ بچوں میں تحائف کی تقسیم کی گئی۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے صدر مملکت کو تھیلیسیمیا مرکز میں کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے کہاکہ بیت المال، سندس فاؤنڈیشن اور اسلام آباد پولس کے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں سے متعلق اقدامات قابل تعریف ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ کورونا سے پیداہونے والی صورتحال میں لوگ میل جول کم رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پاکستان جلد اس صورتحال سے نکلے گا۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -