ٹیوٹا اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
لاہور(پ ر)چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ اوورسیز ائمپلائمنٹ کارپوریش کے ساتھ مفاہمتی یاداشت ہمارے طلبہ کے لئے بیرون ممالک روزگار کے مواقعوں کی فراہمی میں اہم قدم ثابت ہو گی۔ ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ایم او یو کی سادہ تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور او ای سی کے ڈائریکٹر کاشف علی نور بھی موجود تھے۔علی سلمان صدیق نے کہا کے او ای سی ٹیوٹا کے طلبہ کے لئے بیرون ممالک روزگار کے آن لائن مواقعوں کی فراہمی کو ممکن بنائے گی اور دوسری طرف ٹیوٹا کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریا ت سے آگاہی ملے گی۔علی سلمان صدیق نے زلفی بخاری کو ٹیوٹا کے وژن 2023 پر بریف کیا اور اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔زلفی بخاری نے کہا کہ وہ ٹیوٹا پنجاب کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔