پی ٹی آئی نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا،اویس قادر شاہ 

پی ٹی آئی نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا،اویس قادر شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے اسد عمر سے سوال کیاکہ جب بسیں ہی نہیں آئی تو گرین لائن پروجیکٹ اگست میں کیسے مکمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی سر کولر ریلوے  میں جان بوجھ کر وفاق تاخیر کررہا ہے،وفاقی حکومت نے 3 سالوں میں کراچی کو ایک ٹکابھی نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بیان بازی اور خالی اعلانات کرنے سے ہٹ کر بھی کوئی کام کرے،جھوٹ پر بنی حکومت آخر کب تک عوام کو جھوٹی لوریاں سناتی رہے گی۔