پنجاب بھر میں سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 295ارب کے فنڈز منظور

پنجاب بھر میں سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 295ارب کے فنڈز منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر)سرکاری سکولوں کو اگلے درجے میں منتقل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے 295 ارب کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے مطا بق بیس ہزار سرکاری سکولوں کو اگلے درجے میں منتقل کرکے 40 لاکھ بچوں کو داخل کیا جاسکے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کوآگاہ کیا گیا کہ سرکاری سکولوں کو اگلے درجے میں منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی استدعا پر فنڈز کی منظوری دے دی۔ ابتدائی مرحلے میں بیس ہزار سے زائد سکولوں کو اگلے گریڈ میں اپ گریڈ کیا جائے گا، سکولوں کی اپ گریڈیشن پر17 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق پنجاب بھر میں 12 ہزار 150 گرلز سکول اپ گریڈ ہوں گے، پنجاب بھر میں بوائز سکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکساں قومی نصاب کے بارے میں پرائیویٹ سکولز اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اساتذہ کو تربیت سکول ایجوکیشن کے ذیلی ادارے قائد اعظم اکیڈمی برائے ترقی و تعلیم کے تحت دی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں ساڑھے 3لاکھ سے زائد نئے داخل ہونیوالے بچوں کے ’ب فارم‘ کی تصدیق کا عمل شروع ہوگیا، آٹھ روز میں طلبا کی تصدیق مکمل کی جائے گی۔
 اپ گریڈیشن