پاکستان سب کا ہے، سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا ایسٹرکے موقع پر مسیحی برادری کیلئے پیغا م

پاکستان سب کا ہے، سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا ...
پاکستان سب کا ہے، سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا ایسٹرکے موقع پر مسیحی برادری کیلئے پیغا م

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور سب کو برابر حقوق حاصل ہیں۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں،ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے،قیام پاکستان سے تعمیر پاکستا ن تک مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، وطن کے دفاع کے لئے مسیحی برادری نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں،پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں،ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں،ایسٹر کی خوشیوں میں دوسرں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔

مزید :

قومی -