دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقہ نے پاکستا ن کو جیت کے لئے 342رنز کا ہدف دے دیا

دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقہ نے پاکستا ن کو جیت کے لئے 342رنز کا ہدف دے دیا
دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقہ نے پاکستا ن کو جیت کے لئے 342رنز کا ہدف دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے پاکستا ن کو جیت کے لئے 342رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 341رنز کا حدف دیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیتتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 341رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تیمبا باوما نے 92اور ڈی کوک نے 80رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر50رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ریسی وین ڈیر ڈسن نے 60رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رﺅف نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی ، محمد حسنین اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر مارکہم اور ڈی کوک نے 55 رنز جوڑے، میزبان ٹیم کو پہلا نقصان مارکہم کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 39 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -