پی ایس ایل میں کورونا کیوں پھیلا؟ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ایسی وجہ بتادی گئی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

پی ایس ایل میں کورونا کیوں پھیلا؟ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ایسی وجہ بتادی گئی ...
پی ایس ایل میں کورونا کیوں پھیلا؟ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ایسی وجہ بتادی گئی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کی وجوہات پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مرتب کرلی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ پینل نے رپورٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کوبھجوادی ہے، رپورٹ میں پینل نے ذمہ داروں کاتعین کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے بائیو ببل سکیور میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا،لاپراہی کی وجہ پی سی بی کا نرم رویہ بنا، رپورٹ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہوٹل میں نجی پروگرامز بھی کورونا وائرس کا باعث بنے ہیں، فرنچائز ز بھی اپنی ذمہ داری ٹھیک سے نہیں نبھا سکی ہیں۔پہلے کیس پرا گر اقدامات کر لئے جاتے تو حالات سے بچا جا سکتا تھا۔

مزید :

کھیل -