گووندا کی صحت بارے پریشان کن خبر آگئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے۔
اداکار کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گووندا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ان میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں جن کا گھر پر ہی علاج کیا جا رہا ہے۔ گووندا سے پہلے ان کی اہلیہ بھی کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں تاہم وہ صحتیاب ہوچکی ہیں۔ گووندا کے اہلخانہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ جو لوگ بھی اداکار کے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔
خیال رہے کہ گووندا آج ہی کورونا کا شکار ہونے والے دوسرے بالی ووڈ اداکار ہیں ، ان سے قبل اداکار اکشے کمار کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔