حکومت کا چینی درآمدکرنے کے لئے تیسری بار ٹینڈر جاری کرنیکا فیصلہ

 حکومت کا چینی درآمدکرنے کے لئے تیسری بار ٹینڈر جاری کرنیکا فیصلہ
 حکومت کا چینی درآمدکرنے کے لئے تیسری بار ٹینڈر جاری کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزرات تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان  (ٹی سی پی)کو 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کر دی، ٹی سی پی مہنگی بولیوں کے باعث پہلے دو ٹینڈرز منسوخ کر چکا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مہنگی چینی کے باعث درآمد کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا،اب حکومت کی طرف سے  چینی کی درآمد کے لیے دوبارہ عمل کا آغاز کر دیا گیا  ہے۔وزارت تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو چینی کی درآمد کی ہدایت کردی ہے، ٹی سی پی کی جانب سے 50 ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر کل دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے اور حکومت کو نسبتاً کم ریٹ پر درآمدی چینی ملنے کی امید ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل دو ٹینڈر منسوخ کرچکا ہے، آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو 544.10 ڈالر فی ٹن کی بولی موصول ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے کلو میں پڑتی ہے۔

مزید :

بزنس -