ون ڈے سیریز میں جیت بہترین حکمت عملی کا نتیجہ

 ون ڈے سیریز میں جیت بہترین حکمت عملی کا نتیجہ
 ون ڈے سیریز میں جیت بہترین حکمت عملی کا نتیجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بیس سال بعد ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرکے شائقین کے دل جیت لئے کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کے تما م کھلاڑیوں کی کارکردگی نہایت شاندار رہی جس طرح کھلاڑی مضبوط حریف کیخلاف پراعتماد انداز سے کھیلے خوش آئند بات ہے آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی واحد ٹیم ہے جو کسی بھی سر زمین پر آسان ہدف نہیں ہے اس کے خلاف کامیابی حاصل کرنا یقینیا بہت بڑ ی کامیابی ہے پہلے ون ڈے میچ میں ناکامی کے بعد جس طرح سے ٹیم نے کم بیک کیا اور دو مسلسل میچوں میں کامیابی اپنے نام کرکے سیریز جیتی یاد رکھی جائے گی دونوں ٹیموں نے اب پانچ اپریل کو واحد ٹی ٹونٹی میں مدمقابل آنا ہے امید ہے کہ قومی ٹیم اسی جوش و جذبہ کے ساتھ میدان میں اترے گی اور حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کر ے گی کپتان بابر اعظم نے میدان میں بہترین فیصلے کئے اور بطور بیٹسمین بھی اپنی اہلیت کو ثابت کیا جبکہ امام الحق کے کھیل کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے سیریز میں پاکستانی بیٹنگ نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو محفوظ کیا آسٹریلیا کی ٹیم آخری دونوں ون ڈے میچوں میں بے بس نظر آئی اور کوششوں کے باوجود پاکستان کو انڈر پریشر نہیں کرسکی پاکستان نے سیریز جیت کرٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی شکست کا بھی بدلہ لے لیا آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی بات کی جائے تو ٹیم پاکستان میں مطمئن نظر آئی اور انہوں نے سیکورٹی انتظامات کو بہترین قرا ر دیا جو بہت مثبت بات ہے قومی ٹیم کی اس جیت سے کھلاڑیوں میں بھرپور اعتماد پیدا ہوا ہے جس کا ان کو اگلی کھیلی جانے والی سیریز میں بھی ضرور فائدہ ہوگا جون میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان آنا ہے جس کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی ہے اور اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ جو جاتا ہے جنہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی اس بات کا تہیہ کیا تھا کہ وہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد یقینی بنائیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات بھی پی سی بی کا بڑا کارنامہ ہے۔
 امید ہے کہ قومی ٹیم کی 

مزید :

رائے -کالم -