سب سے طویل روزہ آئس لینڈ میں لیکن مختصر ترین روزہ کس علاقے میں ہے؟ جانئے 

سب سے طویل روزہ آئس لینڈ میں لیکن مختصر ترین روزہ کس علاقے میں ہے؟ جانئے 
سب سے طویل روزہ آئس لینڈ میں لیکن مختصر ترین روزہ کس علاقے میں ہے؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال ماہ مقدس میں کس ملک کے لوگ سب سے لمبے روزے رکھیں گے اور کس ملک میں مختصر ترین روزے ہوں گے؟ گلف نیوز کے مطابق سب سے طویل روزہ رواں سال یورپی ملک آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکیاویک میں ہو گا جہاں روزے کا دورانیہ 16گھنٹے 50منٹ تک متوقع ہے۔ باقی شہر جہاں روزہ 15سے16گھنٹے طویل ہو گا ان میں لزبن، پیرس، وارسا اور لندن و دیگر شامل ہیں۔ 
جس جگہ پر روزے کا دورانیہ رواں سال پوری دنیا سے کم ہو گا وہ جنوبی افریقہ کا شہر جوہانسبرگ ہے۔ اس شہر میں روزے کا کم از کم دورانیہ 11گھنٹے متوقع ہے۔دیگر شہر جہاں روزے کا دورانیہ رواں سال 11سے 12گھنٹے کے درمیان رہے گاان میں بیونس آئرس، کیپ ٹاﺅن اور کرائسٹ چرچ و دیگر شامل ہیں۔ویب سائٹ نیوز 18ڈاٹ کام کے مطابق پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال روزے کا دورانیہ 16گھنٹے رہے گا۔ 

مزید :

Ramadan -Ramadan News -