ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کا ایک ارب ڈالر ز تک سرمایہ کاری کرنیکا امکان 

ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کا ایک ارب ڈالر ز تک سرمایہ کاری کرنیکا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(این این آئی)ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہو گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ میں کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کمیٹی بنائیں گے۔ کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور وزارتِ توانائی کے حکام شامل ہوں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو کمیٹی بنانے کے لیے وزارتِ خزانہ اور توانائی کی سمری بھیجی جائے گی۔ذرائع وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہو گا۔

سعودی سرمایہ کاری

مزید :

صفحہ اول -