سٹا ک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 917پوائنٹس بڑھ گیا

  سٹا ک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 917پوائنٹس بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            کراچی(این این آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح عبور کرگیا۔پی ایس ایکس میں بدھ کے روز 917 پوائنٹس کی تیزی ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس بڑھ کر 67903 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔بعد ازاں حصص بازار میں کاروبار کا اختتام 869 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ  ہوا۔ ایس ای 100 انڈیکس 67756 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر  اسٹاک مارکیٹ بند ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 مارچ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617پوائنٹس کی تیزی آئی تھی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی تھی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔ ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 7 پیسے بڑھا ہے۔انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 91 پیسے ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 84  پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6 پیسے کم ہوکر 279 روپے 98 پیسے ہے۔ملک  بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 1543 اضافے سے 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 2290 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید :

صفحہ اول -