ججز خط معاملے پر حکومت کو فل کورٹ  پر کوئی اعتراض نہیں،مصدق ملک

   ججز خط معاملے پر حکومت کو فل کورٹ  پر کوئی اعتراض نہیں،مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ججز خط معاملے پر سپریم کورٹ کے فل کورٹ پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنتا ہے تو حکومت کو اس پر کوئی ایشو نہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے اپیل کا حق اعلیٰ عدالت کے بعد نہیں ہوتا،اس لیے اگر ججز سمجھتے ہیں کہ اس کے بعد اپیل نہیں ہونی تو ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔

مصدق ملک

مزید :

صفحہ اول -