ضمنی الیکشن کی اجازت دینے، کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف فیصلہ محفوظ

ضمنی الیکشن کی اجازت دینے، کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف پرویز الٰہی و دیگر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی،مونس الٰہی ودیگران کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کے خلاف دائر اپیل پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،پی پی 32 سے چوہدری محمد ارشد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی و دیگران کو الیکشن لڑنے کی اجازت حقائق کے برعکس دی گئی۔  ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کیخلاف محمد اشرف کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اپیل کنندہ نے موقف اپنایا کہ انکی جانب سے ججمنٹ فراہم کی گئی وہ اس کیس سے تعلق ہی نہیں رکھتی،ہم نے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر 17 اعتراض لگائے،5 اعتراض ریٹرننگ افیسر نے دور کر دئیے،پرویز الٰہی تحریک انصاف کے صدر ہیں لیکن اپنے کاغذات میں نہیں لکھا، پرویز الٰہی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پراپرٹی کا ذکر نہیں کیا،ایک یہ بھی پوائنٹ ہے کہ پہلے کاغذات میں انہوں نے لکھا کہ وہ پی ٹی آئی کا صدر ہیں اور اب لکھا ہے کہ آزاد امیدوار ہیں،اکاؤنٹس کی سٹیمنٹ بھی ماننے کو تیار نہیں کہ پرویز الٰہی کی ہیں،وکیل پرویز الٰہی نے کہاپرویز الٰہی نے اپنے کاغذات میں کچھ بھی نہیں چھپایا۔

پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -