پی پی 51، ذیشان رفیق کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی

پی پی 51، ذیشان رفیق کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی پی 51 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ایم پی اے ذیشان رفیق کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کو دادرسی کے لیے بھجوا دی، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن مذکورہ تصدیق فارم کے حصول کے لیے دی گئی درخواست پر پندرہ روز میں فیصلہ کرے، ناکام امیدوار وقاص افتخار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کے روز وہ واضح برتری سے جیت رہا تھا، رات گئے دھاندلی سے نتائج تبدیل کرتے ہوئے ن لیگ کے ذیشان رفیق کو جتوا دیا گیا،اب مصدقہ فارم 45 اور فارم 47  فراہم نہیں کیے جا رہے،عدالت درخواست گزار کو مذکورہ تصدیق شدہ فارم فراہم کرنے کا حکم دے۔ دوسری جانب   لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی پی 152 کے فارم 45 اور 47 کی نقول فراہم نہ کرنے کیخلاف  ناکام امیدوار نعمان مجید کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن فارم کے حصول کے لیے دی گئی درخواست پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرے۔ 

درخواست بھجوادی

مزید :

صفحہ آخر -